سری نگر، ۲۰؍جون: (بی این ایس) امرناتھ یاترا اس بار بھی دہشت گردوں کے نشانے پر ہے اسے دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے الرٹ جاری کر دیا ہے ۔ ساری سیکورٹی ایجنسیاں ہائی الرٹ پر ہیں۔ حکومت نے جہاں ریاست میں امرناتھ یاترا کے پورے راستے کو انتہائی حساس قرار دیا ہے وہیں سیکورٹی
ایجنسیوں کو یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ریاستی حکومت کی طرف سے جاری ہدایات میں فوج، پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کو کہا گیا ہے کہ وہ اس معاملے میں تمام قوانین پر عمل کریں تاکہ ۲؍جولائی سے شروع ہو رہے یاترا کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔